(آیت100) {وَالَّذِيْنَهُمْبِهٖمُشْرِكُوْنَ:”بِهٖ“} میں{”هُ“} ضمیر شیطان کی طرف جائے تو باء سببیہ ہو گی اور معنی ہو گا کہ وہ لوگ جو اس(شیطان)کی وجہ سے شریک بنانے والے ہیں۔ متن میں ترجمہ اس کے مطابق کیا گیا ہے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف جائے، پھر معنی یہ ہو گا کہ وہ لوگ جو اس (اللہ) کے ساتھ شریک بنانے والے ہیں، یہ معنی بھی درست ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔