اِلَّا عِبَادَکَ مِنۡہُمُ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۴۰﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
مگر ان میں سے تیرے وہ بندے جو خالص کیے ہوئے ہیں۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے)
ترجمہ محمد جوناگڑھی
سوائے تیرے ان بندوں کے جو منتخب کر لیے گئے ہیں

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت40) {اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِيْنَ:} یعنی تیرے وہ بندے جو خالص تیرے لیے چن لیے گئے اور جنھیں تو نے خاص اپنا بنا لیا میں انھیں گمراہ نہیں کر سکوں گا۔