وَّ اِنَّ عَلَیۡکَ اللَّعۡنَۃَ اِلٰی یَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿۳۵﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک خاص لعنت ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی)
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور تجھ پر میری پھٹکار ہے قیامت کے دن تک

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت35){وَ اِنَّ عَلَيْكَ اللَّعْنَةَ:} اس کا ترجمہ خاص لعنت الف لام کی و جہ سے کیا گیا ہے اور اس کی وضاحت سورۂ ص (۷۸) میں آئی ہے، فرمایا: «{ وَ اِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِيْۤ یعنی تجھ پر میری لعنت ہے۔