اور شہر میں کچھ عورتوں نے کہا عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اس کے نفس سے پھسلاتی ہے، بلاشبہ وہ محبت کی روسے اس کے دل کے اندر داخل ہو چکا ہے۔ بے شک ہم تو اسے صریح غلطی پر دیکھتی ہیں۔
En
اور شہر میں عورتیں گفتگوئیں کرنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتی ہے۔ اور اس کی محبت اس کے دل میں گھر کرگئی ہے۔ ہم دیکھتی ہیں کہ وہ صریح گمراہی میں ہے
اور شہر کی عورتوں میں چرچا ہونے لگا کہ عزیز کی بیوی اپنے (جوان) غلام کو اپنا مطلب نکالنے کے لئے بہلانے پھسلانے میں لگی رہتی ہے، ان کے دل میں یوسف کی محبت بیٹھ گئی ہے، ہمارے خیال میں تو وه صریح گمراہی میں ہے
En
(آیت 30){ وَقَالَنِسْوَةٌفِيالْمَدِيْنَةِ …: ”نِسْوَةٌ،نِسَاءٌ“} اور {”نِسْوَانٌ“} سب {”اِمْرَأَةٌ“} کی جمع ہیں، مگر {”اِمْرَأَةٌ“} لفظ سے نہیں۔ (قاموس) {”نِسْوَةٌ“} کے {”اِمْرَأَةٌ“} کی جمع حقیقی نہ ہونے کی وجہ ہی سے فعل {”قَالَتْنِسْوَةٌ“} کے بجائے: {”قَالَنِسْوَةٌ“} آیا ہے، کیونکہ غیر حقیقی جمع ہونے کی صورت میں ایسا ہو جاتا ہے۔ قرآن مجید میں ہر جگہ {”نِسَاءٌ“} آیا ہے، صرف اس آیت یا اسی سورت کی آیت (۵۰) میں کل دو مرتبہ {”نِسْوَةٌ“} آیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ {”نِسْوَةٌ“} جمع قلت کا وزن ہے، جو تین سے دس تک استعمال ہوتا ہے، بخلاف {”نِسَاءٌ“} وغیرہ کے کہ وہ کثرت کے لیے بھی آتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ عزیز کی بیوی نے چند ایک خاص عورتوں ہی کو اس مجلس کی دعوت دی تھی۔ {”شَغَفَهَا“} شغاف دل کے پردے کو کہتے ہیں، یعنی دل کے پردے کے اندر داخل ہو گیا ہے۔ بعض نے شغاف کا معنی ”سویداء القلب“ (دل کا مرکز) بھی کیا ہے۔ {”تُرَاوِدُفَتٰىهَا“} (اپنے غلام کو پھسلاتی ہے) ان عورتوں نے ماضی کا صیغہ {”رَاوَدَتْ“} (اس نے پھسلایا ہے) کے بجائے مضارع کا صیغہ استعمال کیا کہ وہ اب بھی اس سے باز نہیں آتی، بلکہ پھسلاتی رہتی ہے۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔