(آیت 111) ➊ {وَاِنَّكُلًّالَّمَّالَيُوَفِّيَنَّهُمْ …:”كُلًّا“} میں تنوین عوض کی ہے، یعنی اس کا مضاف الیہ محذوف ہے۔ اصل میں تھا {”كُلُّهُمْ“ } یا {”كُلُّهٰؤُلَاءِ“} (یہ سب لوگ) {”لَمَّا“} کا معنی ”جب“ ہے، یہ حرفِ شرط ہے جس کی شرط محذوف ہے۔ {”لَيُوَفِّيَنَّهُمْ“} اس کی جزا ہے۔ وہ محذوف شرط {”لَمَّا“} کے معنی کے مطابق نکالی جائے گی، یعنی {”لَمَّاجَاءَأَجَلُهُمْ“} یعنی بے شک یہ سب لوگ (جب ان کا وقت آئے گا) تو یقینا انھیں ان کا رب ان کے اعمال کا ضرور پورا پورا بدلہ دے گا۔ چونکہ وہ لوگ قیامت کے منکر تھے، اس لیے اس جملے میں کئی طرح سے تاکید آئی ہے۔ {”اِنَّ“}، لام تاکید اور نون ثقیلہ۔ {”لَمَّا“} کا مابعد حذف کرنے سے بھی ایک ہیبت پیدا ہو رہی ہے، کیونکہ خود لفظ {”لَمَّا“} میں وقت کا مفہوم شامل ہے، یعنی جب وہ وقت آئے گا۔({”اِنَّكُلًّالَّمَّا“} کی یہ سب سے واضح اور آسان توجیہ ہے) دیکھیے تفسیر الشعراوی۔ تفسیر نسفی میں ہے: {”قَالَصَاحِبُالْإِيْجَازِ”لَمَّا“فِيْهِمَعْنَيالظَّرْفِوَقَدْدَخَلَفِيالْكَلاَمِاخْتِصَارٌكَأَنَّهُقِيْلَ”وَإِنَّكُلاًّلَّمَّابُعِثُوْالَيُوَفِّيَنَّهُمْرَبُّكَ“} مطلب وہی ہے جو اوپر گزرا، البتہ انھوں نے {”لَمَّاجَاءَأَجَلُهُمْ“ } کے بجائے {”لَمَّابُعِثُوْا“} محذوف نکالا ہے۔ ➋ {اِنَّهٗبِمَايَعْمَلُوْنَخَبِيْرٌ: } اس میں اعمال کی جزا پوری پوری دینے کی وجہ بیان کی ہے کہ وہ ان کے اعمال سے پوری طرح باخبر ہے، اس لیے عمل نیک ہو یا بد اس کا پورا پورا بدلہ ملے گا۔
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔