ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ الهمزة (104) — آیت 6

نَارُ اللّٰہِ الۡمُوۡقَدَۃُ ۙ﴿۶﴾
اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔ En
وہ خدا کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
En
وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 6) {نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُ: نَارُ اللّٰهِ } (اللہ کی آگ) اور{ الْمُوْقَدَةُ } (بھڑکائی ہوئی)کہنے میں اس آگ کی جو ہولناکی بیان ہوئی ہے وہ کسی اور لفظ میں بیان ہو ہی نہیں سکتی۔