(آیت 2) {حَتّٰىزُرْتُمُالْمَقَابِرَ: ”زُرْتُمْ“”زَارَيَزُوْرُزِيَارَةً“} (ن) (ملنے کے لیے جانا) سے ماضی معلوم ہے۔ {”الْمَقَابِرَ“”مَقْبَرَةٌ“} کی جمع ہے جو {”قَبَرَيَقْبُرُقَبْرًا“} (ن) (دفن کرنا) سے اسم ظرف ہے، دفن کی جگہیں، قبرستان۔ {”زُرْتُمُالْمَقَابِرَ“} (قبرستان جا دیکھے) کا مطلب یہ ہے کہ تمھاری موت آگئی، یعنی موت آنے تک یہ غفلت طاری رہی، بلکہ جیسے جیسے موت قریب آتی گئی غفلت کا یہ نشہ بڑھتا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [يَكْبَرُابْنُآدَمَ،وَيَكْبَرُمَعَهُاثْنَتَانِحُبُّالْمَالِ،وَطُوْلُالْعُمُرِ][بخاري، الرقاق، باب من بلغ ستین سنۃ…: ۶۴۲۱]”آدمی بڑا ہوتا جاتا ہے اور اس کے ساتھ دو چیزیں بڑی ہوتی جاتی ہیں، مال کی محبت اور لمبی عمر کی محبت۔“
اہم:
ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر
واٹس اپ
پر اطلاع دیں یا
ای میل کریں۔