ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ القارعة (101) — آیت 8

وَ اَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِیۡنُہٗ ۙ﴿۸﴾
اور لیکن وہ شخص جس کے پلڑے ہلکے ہو گئے۔ En
اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے
En
اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 9،8){ وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ …: هَاوِيَةٌ هَوٰي يَهْوِيْ هُوِيًّا} (ض) گرنا۔ { هَاوِيَةٌ } کا لفظی معنی گڑھا ہے جس میں گرا جائے، مراد جہنم ہے۔ { فَاُمُّهٗ } اس کی ماں مراد اس کا ٹھکانا ہے، جس طرح ماں اپنے بچے کو گود میں جگہ دیتی ہے۔