ترجمہ و تفسیر القرآن الکریم (عبدالسلام بھٹوی) — سورۃ القارعة (101) — آیت 2

مَا الۡقَارِعَۃُ ۚ﴿۲﴾
کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی؟ En
کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟
En
کیا ہے وه کھڑکھڑا دینے والی En

تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد

(آیت 3،2) {مَا الْقَارِعَةُ (2) وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُ:} یعنی وہ { اَلْقَارِعَةُ } کیا ہے؟ کس قدر عجیب اور کتنی خوف ناک ہے؟ تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ قارعہ کیا چیز ہے؟ یعنی وہ اتنی عظیم الشان اور عجیب و غریب ہے کہ مخلوق میں سے کوئی اس کی شدت و عظمت جانتا ہی نہیں کہ تجھے بتائے۔ ہاں، اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے، اس لیے اس نے خود ہی اگلی آیت میں اپنے فضل سے اس کا کچھ حال بیان فرما دیا۔