فَالۡمُغِیۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ﴿۳﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پھر جو صبح کے وقت حملہ کرنے والے ہیں!
ترجمہ فتح محمد جالندھری
پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم
تفسیر القرآن کریم از عبدالسلام بن محمد
(آیت 3) {فَالْمُغِيْرٰتِ صُبْحًا: ” فَالْمُغِيْرٰتِ “ ”أَغَارَ يُغِيْرُ إِغَارَةً “} (افعال) سے اسم فاعل {”مُغِيْرَةٌ“} کی جمع ہے، لُوٹنے کے لیے حملہ کرنے والے۔