ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الزلزال (99) — آیت 2

وَ اَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَہَا ۙ﴿۲﴾
اور زمین اپنے بوجھ نکال باہر کرے گی ۔ En
اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی
En
اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

2۔ 1 یعنی زمین میں جتنے انسان دفن ہیں، وہ زمین کا بوجھ ہیں، جنہیں زمین قیامت والے دن باہر نکال پھینکے گی اور اللہ کے حکم سے سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے۔ یہ دوسرے نفخے میں ہوگا، اسی طرح زمین کے خزانے بھی باہر نکل آئیں گے۔