ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القدر (97) — آیت 3

لَیۡلَۃُ الۡقَدۡرِ ۬ۙ خَیۡرٌ مِّنۡ اَلۡفِ شَہۡرٍ ؕ﴿ؔ۳﴾
قدر کی رات ہزار مہینے سے بہتر ہے۔ En
شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
En
شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3۔ 1 یعنی اس ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے اور ہزار مہینے 83 سال چار مہینے بنتے ہیں یہ امت محمدیہ پر اللہ کا کتنا احسان عظیم ہے کہ مختصر عمر میں زیادہ ثواب حاصل کرنے کے لیے کیسی سہولت عطا فرما دی۔