ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ العلق (96) — آیت 4
الَّذِیۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِ ۙ﴿۴﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
وہ جس نے قلم کے ساتھ سکھایا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

4۔ 1 قلم کا معنی ہے قطع کرنا، تراشنا، قلم بھی پہلے زمانے میں تراش کر ہی بنائے جاتے تھے۔ اس لیے آلہ کتابت کو قلم سے تعبیر کیا۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل