ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ العلق (96) — آیت 12

اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰی ﴿ؕ۱۲﴾
یا اس نے پرہیزگاری کا حکم دیا ہو۔ En
یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)
En
یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

12۔ 1 یعنی اخلاص، توحید، اور عمل صالح کی تعلیم، جس سے جہنم کی آگ سے انسان بچ سکتا ہے تو کیا یہ چیزیں (نماز، روزہ وغیرہ) ایسی ہیں کہ ان کی مخالفت کی جائے اور اس پر اس کو دھمکیاں دی جائیں۔