ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ التين (95) — آیت 8
اَلَیۡسَ اللّٰہُ بِاَحۡکَمِ الۡحٰکِمِیۡنَ ٪﴿۸﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
ترجمہ فتح محمد جالندھری
کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
ترجمہ محمد جوناگڑھی
کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

8۔ 1 جو کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اس کے عدل ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ قیامت برپا کرے اور ان کی داد رسی کرے جن پر دنیا میں ظلم ہوا۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل