ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ التين (95) — آیت 4

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ ۫﴿۴﴾
بلاشبہ یقینا ہم نے انسان کو سب سے اچھی بناوٹ میں پیدا کیا ہے۔ En
کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے
En
یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

4۔ 1 یہ جواب قسم ہے، اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو اس طرح پیدا کیا کہ اس کا منہ نیچے کو جھکا ہوا ہے صرف انسان کو دراز قد، سیدھا بنایا ہے جو اپنے ہاتھوں سے کھاتا پیتا ہے، پھر اس کے اعضا کو نہایت تناسب کے ساتھ بنایا، ان میں جانوروں کی طرح بےڈھنگا پن نہیں ہے۔