ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الم نشرح (94) — آیت 4

وَ رَفَعۡنَا لَکَ ذِکۡرَکَ ؕ﴿۴﴾
اور ہم نے تیرے لیے تیرا ذکر بلند کر دیا۔ En
اور تمہارا ذکر بلند کیا
En
اور ہمنے تیرا ذکر بلند کر دیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

4۔ 1 یعنی جہاں اللہ کا نام آتا ہے وہیں آپ کا نام بھی آتا ہے، مثلا اذان، نماز، دیگر بہت سے مقامات پر، گزشتہ کتابوں میں آپ کا تذکرہ اور صفات کی تفصیل ہے۔ فرشتوں میں آپ کا ذکر خیر ہے آپ کی اطاعت کو اللہ نے اپنی اطاعت قرار دیا اور اپنی اطاعت کے ساتھ آپ کی اطاعت کا بھی حکم دیا۔