ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الم نشرح (94) — آیت 2
وَ وَضَعۡنَا عَنۡکَ وِزۡرَکَ ۙ﴿۲﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور ہم نے تجھ سے تیرا بوجھ اتار دیا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

2۔ 1 یہ بوجھ نبوت سے قبل چالیس سالہ دور زندگی سے متعلق ہے۔ اس دور میں اگرچہ اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گناہوں سے محفوظ رکھا، کسی بت کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ ریز نہیں ہوئے، کبھی شراب نوشی نہیں کی اور بھی دیگر برائیوں سے دامن کش رہے، تاہم معروف معنوں میں اللہ کی عبادت و اطاعت کا نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم تھا نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احساس و شعور نے اسے بوجھ بنا رکھا تھا اللہ نے اسے اتار دینے کا اعلان فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر احسان فرمایا۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل