ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الليل (92) — آیت 13
وَ اِنَّ لَنَا لَلۡاٰخِرَۃَ وَ الۡاُوۡلٰی ﴿۱۳﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اور بلاشبہ ہمارے ہی اختیار میں یقینا آخرت اور دنیا ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

13۔ 1 یعنی دونوں کے مالک ہم ہی ہیں، ان میں جس طرح چاہیں تصرف کریں اس لئے ان دونوں کے یا ان میں سے کسی ایک کے طالب ہم سے ہی مانگیں کیونکہ ہر طالب کو ہم اپنی مشیت کے مطابق دیتے ہیں۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل