ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الشمس (91) — آیت 3

وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا ۪ۙ﴿۳﴾
اور دن کی جب وہ اس ( سورج) کو ظاہر کر دے! En
اور دن کی جب اُسے چمکا دے
En
قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3۔ 1 یا تاریکی کو دور کرے، ظلمت کا پہلے ذکر تو نہیں ہے لیکن سیاق اس پر دلالت کرتا ہے۔ (فتح القدیر)