ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ البلد (90) — آیت 10

وَ ہَدَیۡنٰہُ النَّجۡدَیۡنِ ﴿ۚ۱۰﴾
اور ہم نے اسے دو واضح راستے دکھا دیے۔ En
(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
En
ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

10۔ 1 یعنی خیر کی بھی شر کی بھی اور ایمان کی بھی، سعادت کی بھی اور بدبختی کی بھی، جیسے فرمایا، بعض نے یہ ترجمہ کیا ہے، ہم نے انسان کی (ماں کے) دو پستانوں کی طرف رہنمائی کردی یعنی وہ عالم شیر خوارگی میں ان سے خوراک حاصل کرے لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔