ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الفجر (89) — آیت 8
الَّتِیۡ لَمۡ یُخۡلَقۡ مِثۡلُہَا فِی الۡبِلَادِ ۪ۙ﴿۸﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
وہ کہ ان جیسا کوئی شہروں میں پیدا نہیں کیا گیا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
جس کی مانند (کوئی قوم) ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

8۔ 1 یعنی ان جیسی دراز قامت اور قوت وطاقت والی قوم کوئی اور پیدا نہیں ہوئی، یہ قوم کہا کرتی تھی (من اشد منا قوۃ) ہم سے زیادہ کوئی طاقتور ہے؟

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل