ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الأعلى (87) — آیت 14

قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۴﴾
بے شک وہ کامیاب ہوگیا جو پاک ہوگیا ۔ En
بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
En
بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

14۔ 1 جنہوں نے اپنے نفس کو اخلاق رذیلہ سے اور دلوں کو شرک کی آلودگی سے پاک کرلیا۔