ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الطارق (86) — آیت 4
اِنۡ کُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَیۡہَا حَافِظٌ ؕ﴿۴﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
نہیں کوئی جان مگر اس کے اوپر ایک حفاظت کرنے والا ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

4۔ 1 یعنی ہر نفس پر اللہ کی طرف سے فرشتے مقرر ہیں جو اس کے اچھے یا برے سارے اعمال لکھتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ انسانوں کی حفاطت کرنے والے فرشتے ہیں۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل