ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الطارق (86) — آیت 12

وَ الۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِ ﴿ۙ۱۲﴾
اور زمین کی جو پھٹنے والی ہے! En
اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
En
اور پھٹنے والی زمین کی قسم! En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

12۔ 1 یعنی زمین پھٹتی ہے تو اس سے پودا باہر نکلتا ہے، زمین پھٹتی ہے تو اس سے چشمہ جاری ہوتا ہے اور اسی طرح ایک دن آئے گا کہ زمین پھٹے گی، سارے مردے زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے۔ اس لیے زمین کو پھٹنے والی اور شگاف والی کہا۔