ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الطارق (86) — آیت 10

فَمَا لَہٗ مِنۡ قُوَّۃٍ وَّ لَا نَاصِرٍ ﴿ؕ۱۰﴾
تو اس کے پاس نہ کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی مددگار ۔ En
تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
En
تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

10۔ 1 یعنی خود انسان کے پاس اتنی قوت نہ ہوگی کہ وہ خدا کے عذاب سے بچ جائے نہ کسی اور طرف اس کو کوئی ایسا مددگار مل سکے گا جو اس کو اللہ کے عذاب سے بچا دے۔