ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ الانشقاق (84) — آیت 19

لَتَرۡکَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍ ﴿ؕ۱۹﴾
کہ تم ضرور ہی ایک حالت سے دوسری حالت کو چڑھتے جاؤ گے ۔ En
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
En
یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

19۔ 1 یہاں مراد شدائد ہیں جو قیامت والے دن واقع ہونگے۔ یعنی اس روز ایک سے بڑھ کر ایک حالت طاری ہوگی (یہ جواب قسم ہے)