ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المطففين (83) — آیت 7

کَلَّاۤ اِنَّ کِتٰبَ الۡفُجَّارِ لَفِیۡ سِجِّیۡنٍ ؕ﴿۷﴾
ہرگز نہیں، بے شک نافرمان لوگوں کا اعمال نامہ یقینا دائمی سخت قید کے دفتر میں ہے ۔ En
سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں
En
یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

7۔ 1 سِجِیْن بعض کہتے ہیں سِجْن (قید خانہ) سے ہے، مطلب ہے کہ قید خانہ کی طرح ایک نہایت تنگ مقام ہے اور بعض کہتے ہیں کہ یہ زمین کے سب سے نچلے حصے میں ایک جگہ ہے، جہاں کافروں، ظالموں اور مشرکوں کی روحیں اور ان کے اعمال نامے جمع اور محفوظ ہوتے ہیں۔ اسی لئے آگے اسے لکھی ہوئی کتاب قرار دی ہے۔