ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ التكوير (81) — آیت 7

وَ اِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡ ۪ۙ﴿۷﴾
اور جب جانیں ملائی جائیں گی۔ En
اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
En
اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

7۔ 1 اس کے کئے مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ زیادہ قرین قیاس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر انسان کو اس کے ہم مذہب وہم مشرب کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ مومنوں کو مومنوں کے ساتھ اور بد کو بدوں کے ساتھ یہودی کو یہودیوں کے ساتھ اور عیسائی کو عیسائیوں کے ساتھ۔