ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ عبس (80) — آیت 3

وَ مَا یُدۡرِیۡکَ لَعَلَّہٗ یَزَّکّٰۤی ۙ﴿۳﴾
اور تجھے کیا چیز معلوم کرواتی ہے شاید وہ پاکیزگی حاصل کر لے۔ En
اور تم کو کیا خبر شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا
En
تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

3۔ 1 یعنی وہ نابینا تجھ سے دینی رہنمائی حاصل کر کے عمل صالح کرتا، جس سے اس کا اخلاق و کردار سنور جاتا، اس کے باطن کی اصلاح ہوجاتی اور تیری نصیحت سننے سے اس کو فائدہ ہوتا۔