ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ عبس (80) — آیت 24

فَلۡیَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰی طَعَامِہٖۤ ﴿ۙ۲۴﴾
تو انسان کو لازم ہے کہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے۔ En
تو انسان کو چاہیئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
En
انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

24۔ 1 کہ اسے اللہ نے کس طرح پیدا کیا، جو اس کی زندگی کا سبب ہے اور کس طرح اس کے لئے اسباب معاش مہیا کئے تاکہ وہ ان کے ذریعے سعادت آخروی حاصل کرسکے۔