ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ عبس (80) — آیت 20

ثُمَّ السَّبِیۡلَ یَسَّرَہٗ ﴿ۙ۲۰﴾
پھر اس کے لیے راستہ آسان کر دیا۔ En
پھر اس کے لیے رستہ آسان کر دیا
En
پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

20۔ 1 یعنی خیر اور شر کے راستے اس کے لئے واضح کردیئے، بعض کہتے ہیں اس سے مراد ماں کے پیٹ سے نکلنے کا راستہ ہے۔ لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔