ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ عبس (80) — آیت 13

فِیۡ صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ ﴿ۙ۱۳﴾
ایسے صحیفوں میں ہے جن کی عزت کی جاتی ہے ۔ En
قابل ادب ورقوں میں (لکھا ہوا)
En
(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے) En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

13۔ 1 یعنی لوح محفوظ میں، کیونکہ وہیں سے یہ قرآن اترتا ہے کہ یہ صحیفے اللہ کے ہاں بڑے محترم ہیں کیونکہ وہ علم و حکم سے پر ہیں۔