ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ عبس (80) — آیت 11

کَلَّاۤ اِنَّہَا تَذۡکِرَۃٌ ﴿ۚ۱۱﴾
ایسا ہرگز نہیں چاہیے، یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے۔ En
دیکھو یہ (قرآن) نصیحت ہے
En
یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

11۔ 1 یعنی غریب سے یہ روگردانی اور اصحاب حیثیت کی طرف خصوصی توجہ، یہ ٹھیک نہیں۔ مطلب ہے کہ، آئندہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔