ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النازعات (79) — آیت 7
تَتۡبَعُہَا الرَّادِفَۃُ ؕ﴿۷﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
اس کے بعد ساتھ ہی پیچھے آنے والا ( زلزلہ ) آئے گا۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

7۔ 1 یہ دوسرا نفخہ ہوگا، جس سے سب لوگ زندہ ہو کر قبروں سے نکل آئیں گے۔ یہ دوسرا نفخہ پہلے نفخہ سے چالیس سال بعد ہوگا۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل