ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النازعات (79) — آیت 5
فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا ۘ﴿۵﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پھر جو کسی کام کی تدبیر کرنے والے ہیں!
ترجمہ فتح محمد جالندھری
پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم!

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

5۔ 1 یعنی اللہ تعالیٰ جو کام سپرد کرتا ہے، وہ اس کی تدبیر کرتے ہیں اصل مدبر تو اللہ ہے لیکن جب اللہ تعالیٰ اپنی حکمت بالغہ کے تحت فرشتوں کے ذریعے سے کام کرواتا ہے تو انہیں بھی مدبر کہا جاتا ہے۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل