ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النازعات (79) — آیت 4

فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا ۙ﴿۴﴾
پھر جو آگے نکلنے والے ہیں! آگے بڑھ کر۔ En
پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں
En
پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم! En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

4۔ 1 یہ فرشتے اللہ کی وحی، انبیاء تک، دوڑ کر پہنچاتے ہیں تاکہ شیطان کو اس کی کوئی خبر نہ لگے۔ یا مومنوں کی روحیں جنت کی طرف لے جانے میں نہایت سرعت سے کام لیتے ہیں۔