فَقُلۡ ہَلۡ لَّکَ اِلٰۤی اَنۡ تَزَکّٰی ﴿ۙ۱۸﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
پس کہہ کیا تجھے اس بات کی کوئی رغبت ہے کہ تو پاک ہو جائے؟
ترجمہ فتح محمد جالندھری
اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟
ترجمہ محمد جوناگڑھی
اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے
تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف
18۔ 1 یعنی کیا ایسا راستہ اور طریقہ تو پسند کرتا ہے جس سے تیری اصلاح ہوجائے اور وہ یہ ہے کہ مسلمان اور مطیع ہوجا۔