ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النازعات (79) — آیت 17
اِذۡہَبۡ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ اِنَّہٗ طَغٰی ﴿۫ۖ۱۷﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
فرعون کے پاس جا ، یقینا وہ حد سے بڑھ گیا ہے۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
(اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے
ترجمہ محمد جوناگڑھی
(کہ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

17۔ 1 یعنی کفر و معصیت اور تکبر میں حد سے تجاوز کر گیا ہے۔

یہ صفحہ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل