ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النبأ (78) — آیت 29

وَ کُلَّ شَیۡءٍ اَحۡصَیۡنٰہُ کِتٰبًا ﴿ۙ۲۹﴾
اور ہر چیز، ہم نے اسے لکھ کر محفوظ کر رکھا ہے ۔ En
اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے
En
ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

29۔ 1 یعنی لوح محفوظ میں۔ یا وہ ریکارڈ مراد ہے جو فرشتے لکھتے رہے۔ پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔