ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النبأ (78) — آیت 21

اِنَّ جَہَنَّمَ کَانَتۡ مِرۡصَادًا ﴿۪ۙ۲۱﴾
یقینا جہنم ہمیشہ سے ایک گھات کی جگہ ہے۔ En
بےشک دوزخ گھات میں ہے
En
بیشک دوزخ گھات میں ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

21۔ 1 گھات ایسی جگہ کو کہتے ہیں، جہاں چھپ کر دشمن کا انتظار کیا جاتا ہے تاکہ وہاں سے گزرے تو فوراً حملہ کردیا جائے، جہنم کے دروغے بھی جہنمیوں کے انتظار میں اسی طرح بیٹھے ہیں یا خود جہنم اللہ کے حکم سے کفار کے لئے گھات لگائے بیٹھی ہے۔