ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ النبأ (78) — آیت 10

وَّ جَعَلۡنَا الَّیۡلَ لِبَاسًا ﴿ۙ۱۰﴾
اور ہم نے رات کو لباس بنایا۔ En
اور رات کو پردہ مقرر کیا
En
اور رات کو ہم نے پرده بنایا En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

10۔ 1 یعنی رات کا اندھیرا اور سیاہی ہر چیز کو اپنے دامن میں چھپا لیتی ہے، جس طرح لباس انسان کے جسم کو چھپا لیتا ہے۔