ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المرسلات (77) — آیت 6

عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًا ۙ﴿۶﴾
عذر کے لیے، یا ڈرانے کے لیے۔ En
تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے
En
جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

6۔ 1 یعنی فرشتے وحی لے کر آتے ہیں تاکہ لوگوں پر دلیل قائم ہوجائے اور یہ عذر باقی نہ رہے کہ ہمارے پاس تو کوئی اللہ کا پیغام ہی لے کر نہیں آیا یا مقصد ڈرانا ہے ان کو جو انکار یا کفر کرنے والے ہوں گے۔