اِنَّا کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۴۴﴾
ترجمہ عبدالسلام بن محمد بھٹوی
یقینا ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔
ترجمہ فتح محمد جالندھری
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
ترجمہ محمد جوناگڑھی
یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

44۔ 1 اس میں بھی اس امر کی ترغیب و تلقین ہے کہ اگر آخرت میں حسن انجام کے طالب ہو تو دنیا میں نیکی اور بھلائی کا راستہ اپناؤ۔