ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المرسلات (77) — آیت 4

فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًا ۙ﴿۴﴾
پھر جو (انھیں) پھاڑ کر جدا جدا کر دینے والی ہیں! En
پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں
En
پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

4۔ 1 یعنی ان فرشتوں کی قسم جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے احکام لے کر اترتے ہیں۔ یا مراد آیات قرآنیہ ہیں، جن سے حق و باطل اور حلال و حرام کی تمیز ہوتی ہے یا رسول مراد ہیں جو وحی الٰہی کے ذریعے سے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتے ہیں۔