ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المرسلات (77) — آیت 39

فَاِنۡ کَانَ لَکُمۡ کَیۡدٌ فَکِیۡدُوۡنِ ﴿۳۹﴾
تو اگر تمھارے پاس کوئی خفیہ تدبیر ہے تو میرے ساتھ کر لو۔ En
اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو
En
پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

39۔ 1 یہ سخت وعید اور تہدید ہے کہ اگر تم میری گرفت سے بچ سکتے ہو اور میرے حکم سے نکل سکتے ہو تو بچ اور نکل کے دکھاؤ۔ لیکن وہاں کس میں یہ طاقت ہوگی؟