ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المرسلات (77) — آیت 35

ہٰذَا یَوۡمُ لَا یَنۡطِقُوۡنَ ﴿ۙ۳۵﴾
یہ دن ہے کہ وہ نہیں بولیں گے۔ En
یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے
En
آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

35۔ 1 محشر کا دن جس میں کافروں کی مختلف حالتیں ہوں گی۔ ایک وقت وہ ہوگا کہ وہ وہاں بھی جھوٹ بولیں گے پھر اللہ ان کے مونہوں پر مہر لگا دے گا اور ان کے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے پھر جس وقت ان کو جہنم میں لے جایا جارہا ہوگا اس وقت عالم اضطراب و پریشانی میں ان کی زبانیں بھی گنگ ہوجائیں گی۔ بعض کہتے ہیں کہ بولیں گے تو سہی لیکن ان کے پاس حجت کوئی نہیں ہوگی۔