ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ المرسلات (77) — آیت 30

اِنۡطَلِقُوۡۤا اِلٰی ظِلٍّ ذِیۡ ثَلٰثِ شُعَبٍ ﴿ۙ۳۰﴾
ایک سائے کی طرف چلو جو تین شاخوں والا ہے۔ En
(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں
En
چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

30۔ 1 جہنم سے جو دھواں آئے گا وہ بلند ہو کر تین طرفوں میں پھیل جائے گا، یعنی جس طرح دیوار یا درخت کا سایہ ہوتا ہے، یہ دھواں حقیقت میں اس طرح کا سایہ نہیں ہوگا جس میں جہنمی کچھ سکون حاصل کرلیں۔