ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القيامة (75) — آیت 5

بَلۡ یُرِیۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِیَفۡجُرَ اَمَامَہٗ ۚ﴿۵﴾
بلکہ انسان چاہتا ہے کہ اپنے آگے (آنے والے دنوں میں بھی) نافرمانی کرتا رہے۔ En
مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
En
بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

5۔ 1 یعنی اس امید پر نافرمانی اور حق کا انکار کرتا ہے کہ کون سی قیامت آنی ہے۔