ترجمہ و تفسیر احسن البیان (صلاح الدین یوسف) — سورۃ القيامة (75) — آیت 40

اَلَیۡسَ ذٰلِکَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤی اَنۡ یُّحۡیَِۧ الۡمَوۡتٰی ﴿٪۴۰﴾
کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ مردوں کو زندہ کر دے؟ En
کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟
En
کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے En

تفسیر احسن البیان از حافظ صلاح الدین یوسف

40۔ 1 یعنی انسان کو اس طرح مختلف اطوار سے گزار کر پیدا فرماتا ہے کیا مرنے کے بعد دوبارہ اسے زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟